تازہ ترینعلاقائی

کو ٹ رادھا کشن باہر لیجانے کا جھانسہ دے کر چارلاکھ روپے ہتھیا لیے

چونیاں ﴿نامہ نگار﴾ کوٹ رادھا کشن کے رہائشی چوہدری عرفان اور حافظ شبیراحمد نے مل کر سی سی پی کے ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری اور سنیئر صحافی حکیم کرامت علی کے بھتیجے دلشاد محمود سے جو کہ کوٹ رادھا کشن میں بیوٹیشن کا کام کرتا ہے سے ملک سے باہرلیجانے کا جھانسہ دے کر چار لاکھ روپے ہتھیا لیے اور جعلی ویزہ اور جعلی ٹکٹ بھی دے دیے اور
تاریخ بھی بتا دی کہ اس تاریخ کو تمہاری فلائٹ ہے ۔مقررہ تاریخ سے ایک دن پہلے جب ویزہ اور ٹکٹ چیک  کروائے گئے تو وہ جعلی نکلے ۔جب چوہدری عرفان اور حافظ شبیر احمد سے بات کی گئی تو وہ حیلے بہانے کرنے لگے کہ تیسرا شخص جس نے ویزہ بھیجا ہے یہ دھوکہ اس نے کیا ہے ۔دونوں حضرات چھ ماہ تک حیلوں بہانوں سے کام چلاتے رہے۔اب وہ ویزہ یا رقم کا تقاضا کرنے پر دھمکیاں دینے لگے ہیں ۔یہ بھی پتہ چلا کہ وہ پہلے بھی کئی لوگوں کو اس طرح لوٹ چکے ہیں جن میں ایک سہیل نامی لڑکا بھی شامل ہے ۔اب انہوں نے رقم واپس کرنے سے صاف
انکار کر دیا ہے اور کسی قسم کی کاروائی کرنے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کو باعزت واپسی کا راستہ دینے کو تیار ہیں،پرویز رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker