تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں کا نہم رزلٹ 2012 شاندار رہا۔

چونیاں﴿تحصیل رپورٹر﴾شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں کا نہم رزلٹ 2012  شاندار رہا۔ طالبعلم محمد شبیر نے456/480 نمبر حاصل کر کے ضلع قصور کے گورنمنٹ ہائی سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیساتھ تح صیل چونیاں کی 65 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔عبدالمالک نے 422 نمبر کیساتھ دوسری ،صبائ یحیٰ نے 420 نمبرحاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔حیدر عباس نے 409 نمبرحاصل کئے ۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائ و طالبات نے کہا کہ انکی کامیابی والدین کی دعائوں اور اساتذہ ، محمد افضل شاہین، محمد رمضان شاہین کی خصوصی رہنمائی کی بدولت ہے۔ اور انہوں نے مستقبل میںایٹمی سائنسدان، ڈاکٹر اور لیکچرار بن کر ملک و قوم کی خدمت کا عزم کیا ہے۔ معززین علاقہ، عوامی و سماجی حلقوں اور والدین نے پرنسپل اکیڈمی کو شاندار رزلٹ پرمبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اس شاندار کارکردگی کو برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker