تازہ ترینعلاقائی

چونیاں: دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،موٹرسائیکل سوار2 ڈاکو گن پوائنٹ پر18 لاکھ لےاُڑے

چونیاں﴿ سٹاف رپورٹر﴾ چونیاں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو گن پوائنٹ پر 18 لاکھ لے اُڑے، شہریوں کا پولیس کے خلاف سخت احتجاج۔تفصیل کے مطابق مقامی ایم پی اے شیخ محمد علائوالدین کے پٹرول پمپ کا کیشئراقبال اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ دن گیارہ بجے کے قریب ٹھارہ لاکھ سے زائد کیش ایک بیگ میں ڈال کر موٹر سائیکل پرقریبی بنک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ چونگی قینچی کے سامنے مین روڈ پر انہیں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکو ئوں نے اچانک روک لیا اور گن پو ائنٹ پر کیش والا بیگ چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،ڈکیتی کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور عوامی حلقوں نے شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوںکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ایڈیشنل ایس پی قصوراطلاع پا کرڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ اوسٹی کے ہمراہ پولیس کی نفری سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورابتدائی چھان بین کرتے رہے تاہم تھانہ سٹی چونیاں میں شیخ برہان الدین کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کر کے کاروئی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تبدیلی آگئی ہےاورمجھے میاں برادران پرترس آنا شروع ہوگیا۔ عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker