تازہ ترینعلاقائی

چونیاں: اسسٹنٹ کمشنر مس لبنیٰ رشید کا مختلف محکموں کے دفاتر کا وزٹ

چونیاں﴿سٹاف رپورٹر﴾ چونیاں: وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے حکم کی روشنی میں ڈی سی او قصورمحمد احسن وحید کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر چونیاں مس لبنیٰ رشیدنے اتوار کو ٹی او آر سمیت ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کے عملہ کے ہمراہ مختلف محکموں کے دفاتر کا وزٹ کیا اس موقع پر مس لبنیٰ رشید نے صفائی کے معائنہ کے علاوہ ڈینگی مچھر کے لاروے کے نمونہ جات حاصل کرنے کی مہم کے سلسلہ میں خصو صی طو ر پرمختلف مقامات کا جائزہ لیا اور مال خانہ سے ملحق پائے جانے والے عام مچھر کے لاروے کا نمونہ بھی متعلقہ لیبارٹری کو ارسال کروادیا ۔اے سی چونیاں مس لبنیٰ رشید نے تمام محکموں کے ہیڈز سمیت ملازمین کو ڈینگی مچھر سے بچائو کے ضروری حفاظتی اقدامات بارے ہدایات دیتے ہوئے انہیں اس حوالے سے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد : پاورلومز فیکٹری میں آگ لگ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker