تازہ ترینعلاقائی

چونیاں: بے ہنگم ٹریفک اور تجاوزات کی بھر مار،مین روڈ میلے کا سماں پیش کرنے لگی

چونیاں﴿سٹاف رپورٹر﴾ چونیاں بے ہنگم ٹریفک اور تجاوزات کی بھر مار،مین روڈ میلے کا سماں پیش کرنے لگی ،کسی کوکوئی پوچھنے والا نہیں،لڑائی جھگڑے اور حادثات معمول بن گئے،اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں ‘شہریوں کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق چونیاںمیںشہر کی مرکزی مین روڈ پر واقع بوائز ہائی سکول،کارڈیک سنٹر، جناح و خالد مارکیٹ ،لاری اڈہ،سبزی و فروٹ منڈی ،کچہری ،ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ویٹرنری ہسپتال کے سامنے ہر وقت مسافر ویگنوں ، رکشوں،گدھا ریڑھوں،منی ٹرکوں اور تجاوزات مافیاکا مستقل راج قائم ہو چکاہے یہاں بے ہنگم ٹریفک اور ہر قسم کی تجاوزات کسی بڑے میلے کا سماں پیش کررہی ہوتی ہیں فٹ پاتھوں اور سڑک کے دونوں طرف تل دھرنے کی جگہ نہ ہونے کے باعث ہزاروںطلبہ و طالبات ،خواتین اور بزرگ شہریوںسمیت عوام کا پیدل چلنابھی محال ہوچکاہے بوائز ہائی سکول اور کارڈیک سنٹر کے فرنٹ پرگدھا ریڑھی اور چاند گاڑی اسٹینڈزسمیت مسافرویگنوں کے منی اڈے قائم ہیںجبکہ سڑک پر ہی سواریوں کا اتارچڑھائو،فٹ پاتھوں پر مستقل ریڑھیاںاور دکانوں کا مستقل سامان انتظامیہ کی بری طرح ناکامی کا منہ بولتا ثبوت بن چکا ہے روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہنا اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑوں کے علاوہ ٹریفک حادثات بھی یہاں کا معمول ہے مگرمقامی انتظامیہ ذمہ داران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میںلانے کی بجائے سب اچھا ہے کی رپورٹ ارسال کر کے اپنا وقت نکالنے کی پالیسی پرکامیابی کے ساتھ عمل پیرا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم اوکے ہاں توعوامی شکایات پرمسائل کو سیاسی مداخلت کاباعث قرار دینے کا راگ الاپنے کے سوا دوسری کوئی بات ہی نہیں ہوتی۔مختلف سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی سی او اورڈ ی پی اوقصور سے ان عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے مناسب کاروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  میئر کراچی کی مدت مکمل، کراچی میں بلدیاتی ادارے تحلیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker