تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر لاہورکاامتحانی سنٹروں کا دورہ۔

چونیاں (تحصیل رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر لاہورمیاں محمد اسلم کاچونیاں کے امتحانی سنٹروں کا دورہ۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونیاں کے امتحانی سنٹرمیں تفصیلی ریکارڈ چیک کیا۔طالبات سے مختلف سوالات کئے۔طالبات کو پرسکون ماحول میں شفاف طریقے سے امتحان دیتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار ،امتحانی عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔سپرنٹنڈنٹ شگفتہ شاہین کو نقل مافیاکے خلاف ڈٹ جانے اور فرض شناسی پر شاباش دی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ شفاف طریقے سے امتحان کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے تا کہ حقدار کو اس کی محنت کا صحیح پھل مل سکے۔ نقل مافیا کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان کے مکمل خاتمہ تک ان کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ہمیں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کیساتھ خدا کو جوابدہ ہیں۔ محنتی اور فرض شناس امتحانی عملہ کو ہر طرح کا تحفظ دیا جائے گا۔ گا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک ورلڈ کلاس یونیورسٹی ہے جس میں لاکھوں طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ پروفیسر ڈاکڑ محمد شریف سلفی بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker