تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری قصور کاگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کادورہ

chunianچونیاں(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری قصور شمیم سوہارہ کا گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا دورہ۔ ہیڈ ماسٹر قاری خلیل الرحمن نے مختلف کلاسوں کا وزٹ کروایا۔ سائنس ٹیچر محمد رمضان کی رہنمائی میں کلاس دہم بی کے طلبہ کے تیار کردہ سائنس و دیگر ماڈلزاور کلاس روم سجاوٹ کو بہت پسند کیا۔طلبہ کی کاپیاں چیک کیں۔ ٹیچر محمد افضل شاہین کے تیار کردہ سٹوڈنٹ فائل و ٹیسٹ سسٹم اور بلا ناغہ ہوم ورک چیک کرنے کو سراہااور انہیں بہترین ٹیچر قرار دیا۔گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کے ہونہار طالبعلم محمد شبیر کو نہم امتحان 2012ء میں ضلع قصور کے گورنمنٹ سکولز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شاباش دی اور اساتذہ محمد رمضان اور ہیڈ ماسٹر قاری خلیل الرحمن کو طالبعلم کو لاہور بورڈ میں پوزیشن دلانے کے لئے محنت اور خصوصی رہنمائی کی تلقین کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محنتی اور فرض شناس اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے پنجم و ہشتم کے امتحان کے انتظام کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ شفاف طریقے سے امتحان کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں: زندہ قومیں اپنا جشن آذادی نہایت جوش و خروش سے مناتی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker