تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:ہائی سکول میں تعمیرشدہ علاؤالدین بلاک کا افتتاح اورانعامات کی تقسیم

untitledچونیاں(تحصیل رپورٹر) ایم پی اے شیخ علاؤالدین نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں میں نو تعمیر شدہ علاؤالدین بلاک کے افتتاح کے بعدجلسہ تقسیم انعامات کی تقریب میں طلبہ و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں باتوں پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتا ہوں ۔کارڈیک سنٹر ،کمیونٹی کلب،سکولوں اور کالجوں میں بلاکس اوور ہیڈ برج اوربس ٹرمینل جیسے ناممکن منصوبوں کے علاوہ حلقہ کی ترقی کے لئے کروڑوں کی خصوصی گرانٹس اور کام کی تکمیل منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ ہیڈ ماسٹر قاری خلیل الرحمن نے مختلف کلاسوں کا وزٹ کروایا۔ سائنس ٹیچر محمد رمضان کی رہنمائی میں کلاس دہم بی کے طلبہ کے تیار کردہ سائنس و دیگر ماڈلزاور کلاس روم سجاوٹ کو بہت پسند کیا۔ ٹیچر محمد افضل شاہین کے تیار کردہ سٹوڈنٹ فائل و ٹیسٹ سسٹم اور بلا ناغہ ہوم ورک چیک کرنے کو سراہااور گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کے ہونہار طالبعلم محمد اویس اشرف کو پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شاباش دی۔لاہور ڈویژن اور ضلع قصور میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈیں تقسیم کیں۔پوزیشن ہولڈر اور مستحق طلباء کے لئے اپنی ذاتی گرہ سے تین لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔تقریب سے ملک امجد علی کھوکھر ، سینئر ہیڈ ماسٹر محمد اسلم شاد ،سابقہ تحصیل ناظم سردار شعیب عالمگیر،جنرل سیکرٹری بار رانا محمد اقبال خاں نے خطاب کیا۔
اس موقع پر سکول کونسل کے اراکین میجر عبدالحق، چوہدری مجید اورشیخ محمد یونس۔محمد ایوب چغتائی، رانا نثار احمد ، محمد صہیب صفدر و
دیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  رینٹل پاور کیس: نیب کے ایک تفتیشی افسر نے خودکشی کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker