تازہ ترینعلاقائی

چونیاں: نیو بس ٹرمینل اور چونیاں تا لاہور بسکو بس سروس کاافتتاح

chunianچونیاں(سٹاف رپورٹر) وٹو چوک کے قریب بائی پاس روڈپر تقریباًدس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نیو بس ٹرمینل اور چونیاں تا لاہور بسکو بس سروس کا افتتاح ایک ہفتہ قبل مسلم لیگ(ن) کے مقامی ایم پی اے شیخ علاؤالدین اور ایم این اے رانا اسحاق خاں نے کیا مگرٹرانسپورٹ مافیا کی من مانیوں کے باعث عملی طور پرنیو بس ٹرمینل سے کوئی گاڑی نہ چل سکی اورلاری اڈہ کی شہر سے باہر منتقلی کے احکام کے باوجودعوام کو اندرون شہرٹریفک جام کے مسائل سے چھٹکارہ نہ مل سکاالبتہ ڈی سی او قصور محمد احسن وحید کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شیخ سلیم خالد نے اپنی حکمت عملی سے ٹرانسپوٹروں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھاگزشتہ روز اے سی / ایڈمنسٹریٹرشیخ سلیم خالدٹرانسپورٹروں کو اعتماد میں لے کرٹی ایم اے سٹاف اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ پرانے لاری اڈہ پہنچ گئے اور وہاں سے تمام گاڑیوں کو نیو بس ٹرمینل منتقل کروا دیا گیاتا ہم عوام کو لاہور کے لئے باکفایت سفروالی بسکو بس سروس کی سہولت فی الحال میسرنہ ہوسکی ہے جبکہ اندرون شہر نجی بس سٹینڈکی تو موجیں لگ گئی ہیں جو پہلے ہی مسافروں سے من مرضی کا کرایہ وصول کرتے ہیں اور متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اب بظاہر تو اندرون شہر مین روڈ پرگاڑیاں کھڑی نہ ہونے سے شہریوں کوقدرے سہولت تو میسر ہو گی مگرنجی بس سٹینڈ کی شہر کے اند ر موجودگی اور گاڑیوں کویہاں سے ٹائم دے کر نکالنے سے ٹریفک جام کے مسائل سے شائد چھٹکار ا نہ مل سکے گا نیو بس ٹرمینل چالو کرنے کے لئے اے سی شیخ سلیم خالد کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی میں مقامی ٹرانسپورٹروں چوہدری شانی گجر،رانا عابد علی اور حاجی اکبر ملک کی باہمی رضا مندی اور مشاورت نے اہم کردار ادا کیا شہریوں کی کثیر تعداد نے نیو بس ٹرمینل چالو ہونے پر شیخ علاؤ الدین اور اے سی شیخ سلیم خالد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افتتاح ہونے والی چونیاں تا لاہور بسکو بس سروس کے فوری آغاز کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button