تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:ٹیچراپنی شادی کے دن طلباء کوپڑھانے سکول پہنچ گیا

chunianچونیاں(نامہ نگار ) ٹیچر اپنی شادی کے دن طلباء کوپڑھانے سکول پہنچ گیا۔ ادھر باراتی دلہا کا انتظار کرتے رہے۔سکول سے چٹھی کے بعد جب دلہا گھر پہنچا تو باراتی سیخ پا ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کے ٹیچر فریاد علی طاہر نے اپنے ساتھی ٹیچر محمد افضل شاہین کے ساتھ وعدہ کیا کہ وہ بھی اس کی طرح اپنی بارات اور ولیمے والے دن سکول میں طلبہ کو پڑھا کر فرض شناسی کی مثال قائم کرے گا۔ اپنے وعدے کے مطابق صبح ہلکی بارش کے دوران سکول پہنچا اور طلبہ کو پڑھایا۔ ادھر قریبی رشتہ دار اور باراتی دولہاکا انتظار کرتے رہے۔سکول سے چھٹی کے بعد جب دلہا گھر پہنچا تو قریبی رشتہ داروں اور باراتیوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔منت سماجت کے بعد بارات روانہ ہوئی۔ اس موقع پر سکول ٹیچر فریاد علی طاہر نے کہا کہ اتوار کی ہفتہ وار تعطیل نہ ہوتی تو وہ ولیمے والے دن بھی سکول میں بچوں کو ضرور پڑھا کر اپنا فرض پورا کرتاکیونکہ دہم کے طلباء کے پیپر ہونے والے ہیں اور یہ دن بہت قیمتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button