علاقائی

چونیاں :صبح سویرے مقامی فرنچائزڈآفس میں چھ لاکھ کی ڈکیتی

چونیاں﴿سٹاف رپورٹر﴾صبح سویرے مقامی فرنچائزڈآفس میں چھ لاکھ کی ڈکیتی ،کار سوارچار مسلح ڈاکو سویپر کو باندھ کرنقدی،کالنگ کارڈ اور دیگر سامان لے اڑے۔کچہری وتھانہ چونیاں صدرکے سامنے واقع اے سی بس سٹینڈ سے ملحق نجی موبائل فون کمپنی کے مقامی فرنچائزڈآفس کا سویپر پرویزصبح ساڑھے سات بجے دفتر کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک ایک سفید ٹو ڈی کار پر سوار چار مسلح افراد آگئے انہوں نے دفتر میں داخل ہوتے ہی پرویز کو پکڑ کر پہلے زدو کوب کیا اورپھر رسی سے باندھ کر دفتر میں موجود آہنی لاکر جس میں دولاکھ ستر ہزار روپے کے کارڈاور تقریبا ساڑھے تین لاکھ روپے نقد رقم و دیگر قیمتی سامان موجود تھا اٹھا کر لے گئے فرنچائزڈ کے انچارج نوید حاکم و دیگر ملازم اطلاع ملتے ہی وہاں آگئے نوید حاکم نے بتایا کہ وہ حیران ہیں کہ سات آٹھ من وزنی لاکر چار لوگ کیسے اٹھا کرباسانی کار میں لے کر فرارہوگئے انہوں نے تشدد سے شدید زخمی پرویز کو ہسپتال پہنچا کر تھا نہ سٹی چونیاں میں درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: امن فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سماجی کارکنوں کی اعزاز میں تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker