علاقائی

چونیاں : پاکستان تحریک انصاف بڑے بڑے مگر مچھوں کا احتساب اورعوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کرے گی

چونیاں﴿سٹاف رپورٹر﴾ چونیاں : پاکستان تحریک انصاف بڑے بڑے مگر مچھوں کا احتساب اور عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کرے گی ‘رانا سعید اختر ایڈووکیٹ۔پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر نہ صرف بڑے بڑے مگر مچھوں کا احتساب کر ے گی بلکہ عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ بھی کرے گی ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنماسابق سٹی ناظم رانا سعید اختر ایڈووکیٹ نے اپنے ڈیرہ پرکثیر تعداد میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کے دوران کیاانہوں نے مزیدکہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کے قائد عمران خاں کی قیادت میں خوشحالی اور کامیابی کے ایک نئے سفر پر گامزن ہونگے اس موقع پر محمد صابر،فیاض احمد،محمد ادریس، محمد علی رحمانی، ارشد علی،چوہدری صدیق اور محمد اکرم سمیت دیگرافراد موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا : جی ٹی روڈ نواب آبادپر دن دھاڑے چوری کی واردات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker