شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / علاقائی / چونیاں : لیسکو کمپنی میں سب ڈویژن چونیاں سٹی کی ٹاپ ریکوری پوزیشن

چونیاں : لیسکو کمپنی میں سب ڈویژن چونیاں سٹی کی ٹاپ ریکوری پوزیشن

چونیاں﴿سٹاف رپورٹر﴾ چونیاں لیسکو کمپنی میں سب ڈویژن چونیاں سٹی کی ٹاپ ریکوری پوزیشن ۔اسسٹنٹ مینجر لیسکو سب ڈویژن چونیاں سٹی سائرس اعظم کی سربراہی میں تمام ملازمین نے دن رات انتھک محنت کر کے 186 فی صد ریکوری حاصل کر کے لیسکو کمپنی میں ٹاپ پوزیش حاصل کی ہے لیسکو سب ڈویژن چونیاں سٹی کے اس اعزاز پرچیف ایگزیکٹیولیسکو شرافت سیال، مینجر لیسکوسرکل قصورجاوید آزاداورڈپٹی مینجرلیسکو ڈویژن چونیاں محمد ارسل کنول اعوان نے افسران اور ملازمین کے کا م کی تعریف کرتے ہوئے ان کو شاباش دی اوربجلی چوری پر قابو پانے کے اقداما ت کو سراہااور اسسٹنٹ مینجر سائرس اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ ریکوری کی مد میںہرماہ کسی بھی ڈیڈ ڈیفالٹر کو ہر صورت معاف نہیں کریں گے اور بجلی چوری پر قابو پانے کی روش کو قائم رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:میاں محمد نوازشریف قوم کے نجات دہندہ ہیں، رانامحمد اسحاق خاں