علاقائی

چونیاں:نواحی قصبہ کاندہ کھارا کے رہائشی کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا

چونیاں﴿سٹاف رپورٹر﴾ چونیاں نواحی قصبہ کاندہ کھارا کے رہائشی کوڈاکوؤں نے لو ٹ لیا، موٹر سائیکل سواردو ڈاکوؤں نے گائوں سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل سوار محمد بابر سے گن پوائنٹ پر ستر ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ تفصیل کے مطابق چونیاںکے نواحی قصبہ کاندہ کھارا کا رہائشی دن تقریباًگیارہ بجے اپنی موٹر سائیکل نمبرLEQ-9289 پر جارہا تھا کہ گائوں سے نکلتے ہی روڈ پر125 موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے اسے روک لیااورگن پوائنٹ پراس سے ستر ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا ڈکیتی کا شکارشخص نے پولیس تھانہ سٹی چونیاںکو درخواست دے دی ہے مختلف عوامی و سماجی حلقوں اور شہریوں نے ہنڈا۔125 پر سواران ڈاکوئوں کی جانب سے علاقہ میںروز بروزبڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں چوہدری محمد اشرف نے بتایا کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں کی تلاش اور گرفتاری کے لئے ہم حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیںاور جلد ہی انہیں قابو کر کے عوام کا لوٹا ہوا مال برآمد کر یں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker