علاقائی

چونیاں: بائی پاس پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

چونیاں(سٹاف رپورٹر) بائی پاس روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات،پانچ مسلح ڈاکوکارسوارزمیندار سے پانچ لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار، سینکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ دو گھنٹے چونیاں الہٰ آباد روڈ بلاک ،ڈی اےس پی چونیاںکی ملزمان جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایک بجے دن کے قریب الہٰ آباد کا معروف تاجر اور زمیندار سردار عبدالستار اپنی کار پر مقامی بنک سے کیش لے کر واپس الہٰ آباد جارہا تھا کہ بائی پاس روڈ پرپانچ سفید رنگ کی ٹو ڈی کار سوار مسلح ڈاکوﺅں نے اسے روک لیا او رگن پوائنٹ پرپانچ لاکھ روپے وموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ڈکیتی کی اس واردات کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور میر کوٹ کے قریب چونیاں الہٰ آباد روڈ بلاک کر دی جہاں تقریباً دو گھنٹے ٹریفک جام رہی بعد ازاںڈی پی اوقصور کی چھانگا مانگا میں جاری پریس بریفنگ کو چھوڑ کر ڈی اےس پی چونیاں سرکل شبیراحمد وڑائچ پولیس کی نفری سمیت موقع پر پہنچ گیااور لوگو ں کو ملزمان جلد گرفتار کر نے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے اور ٹریفک بحال ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:خدمتِ انسانی ہی زندگی کا مقصد اول و آخر ہے ،حافظ جمشید اشرف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker