علاقائی

.چونیاں : محکمہ ریونیو کے ملازمین کی تنخواہوں میں عدلیہ ملازمین کے برابرکا اضافہ کیا جائے

چونیاں﴿سٹاف رپورٹر ﴾ محکمہ ریونیو کے ملازمین کی تنخواہوں میں عدلیہ ملازمین کے برابرکا اضافہ کیا جائے۔ ریونیو ملازمین ہر لحاظ سے عدلیہ ملازمین سے کہیں بڑھ کر کام کر تے ہیںاور دن رات ڈیوٹیوں پر رہتے ہیںمگر شدید مہنگائی کے اس دور میں وہ اپنی موجود ہ تنخواہ سے صرف گھرکے یوٹیلٹی بلزاور بچوں کی سکول فیسیں ہی بمشکل ادا کر پاتے ہیں گریڈ ایک سے سولہ کے ریونیو ملازمین کی ماہانہ تنخواہ آٹھ / نوہزار سے لیکر بیس / پچیس ہزار روپے ہے جبکہ عدلیہ میں انہیں سکیل کے ملازمین بیس ہزار سے چالیس ہزارروپے لے رہے ہیں۔ ریونیو ملازمین تحصیل چونیاں کے صدر صغیر احمد سمیت محمد نواز،بائو اقبال جوئیہ،سرفراز محمود، عاشق علی، محمد اسلم صابر، افتخار شاہ، عرفان منیر،نثار احمد،یوسف جوئیہ،محمد منشائ،ظہیر احمد، نیازاحمد ،محمدعقیل، شفیق احمد، رانامقبول ،امجدعلی اوردیگر ملازمین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں میں فوری طور پر سو فی صد اضافہ کرنے کا اعلان کر کے محکمہ ریونیو کے ملازمین کے بچوں کو فاقوں سے بچایا جائے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے خصوصی اپیل کی ہے کہ تحصیل چونیاں میں ہزاروں ایکڑ سرکاری رقبہ موجود ہے اس لئے ملازمین کے لئے رہائشی کالونی کا اعلان کر کے ان کے بچوں کی دعائیں حاصل کی جائیںان ملازمین نے ڈرائیورز کے لئے رسک اوروردی الائونس جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:معاشی دہشتگردوں کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے، محمد صدیق خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker