تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:چونیاں میں دن دہاڑے ڈاکے ہی ڈاکے، چوریاں ہی چوریاں

چونیاں ﴿سٹاف رپورٹر﴾چونیاں میں دن دہاڑے ڈاکے ہی ڈاکے، چوریاں ہی چوریاں۔ بغیر نقاب ڈاکوئوں نے علاقے کو یرغمال بنا لیا۔ لٹنے والوں کو تھانوں میں پولیس کے دھکے۔ سو سے زائد وارداتوں کی ایک بھی ایف آئی آر درج نہیں۔ علاقے میں خوف و ہراس۔تفصیل کے مطابق موضع بکن کے کا رہائشی عبداللہ صبح بارہ بجے کے قریب اپنے ریڑھے پر چونیاں تیل وغیرہ لینے آ رہا تھا جب حجرہ بائی پاس کے قریب پہنچا تو اسلحے سے مسلح تین موٹر سائیکل سوارڈاکو جو کہ بغیر نقاب کے تھے نے روک لیاجس پر عبداللہ نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے عبداللہ شدید زخمی ہو گیا۔ جبکہ ڈاکوئوں نے چوبیس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس نے نہ تو میڈیکل ہونے دیا اور نہ ہی پرچہ درج کیا۔ دوسری واردات میں عبدالغفارپنجاب بنک سے چالیس ہزار روپے لیکر نکلا تو اسلحہ سے مسلح تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو جو کہ بغیر نقاب کے تھے روک لیا۔اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ ایک اور واردات جو کہ ہرچوکی بائی پاس پر رات گئے دس رکنی ڈکیت گینگ نے ناکہ لگا کر درجنوں گاڑیوں اور راہ گیر وں کو لوٹ کر لاکھوں روپے چھین کر لے گئے۔ جبکہ نیشنل بنک چونیاں سے گہلن کا ماسٹر یونس دو لاکھ نکلوا کر اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھاکہ حجرہ بائی پاس پر اسلحہ سے مسلح تین کار سوار ڈاکو جو کہ وہ بھی بغیر نقاب کے تھے نے روک کر ماسٹر یونس سے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ ان ڈاکوئوں کی نیشنل بنک کلوز سرکٹ کیمرہ میں تصاویر بھی آ چکی ہیں اس کے باوجود پولیس کی طرف سے ڈاکوئوں کو تلاش کرنے کی کوشش نہیں گئی۔ یاد رہے کہ چونیاں کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ دن دیہاڑے شہریوں سے لوٹ مار کی جا رہی ہے اور دوسری طرف بغیر نقاب کے ڈاکو ٹولیوں کی صورت میں بنکوں اور چونیاں سے ملحقہ سڑکوں پر دن دیہاڑے ناکے لگاکر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں لیکن ان کو ئی پوچھنے والا نہیںجبکہ پولیس نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ڈاکوئوں کے خلاف کاروائی نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی واردات کی ایف آئی آردرج کرے گی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لٹنے والوں کو تھانوں سے دھکے مار کر نکال دیا جاتا ہے۔اہل علاقہ کی اعلیٰ حکام سے نوٹس کی اپیل۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اپنی سرزمین بھارت کیخلاف استعمال نہ ہونے دے،مودی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker