علاقائی

چونیاں:گورنمنٹ ہائی سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد اسلم شاد کی ریٹائرمنٹ سے سکول ایک عظیم استاد سے محروم ہوگیا

چونیاں﴿ افضل شاہین﴾ گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد اسلم شاد کی ریٹائرمنٹ سے گورنمنٹ ہائی سکول ایک عظیم استاد اور سربراہ سے محروم ہو گیا۔انکی چالیس سالہ تدریسی و انتظامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے اسی ادارے میں تعلیم حاصل کی اور بطور استاد اور سینیئر ہیڈ ماسٹراپنی خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے اپنی مادر علمی کو مثالی بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو برئوے کار لاتے ہوئے دن رات ایک کیا۔اس دوران ادارے کے میٹرک اور مڈل امتحانات کے رزلٹ شاندار رہے اور کئی طلبہ نے وظائف حاصل کرنے کیساتھ سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔
عوامی و سماجی حلقوںسابقہ ناظمین حاجی صوفی محمد حنیف،رانامحمدسعید اختر ایڈوکیٹ، حاجی شبیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ،
پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج پروفیسر عبدالرئوف بھٹی، محمد افضل شاہین،محمد راشد، کاشف طارق، محمد ادریس، محمد اقبال، عبدالستار شاہین
، محمد طاہر, صداقت علی،محمد ارسلان اشرف، عبدلغفار، ملک جاوید عباس سمیت دیگران نے محمد اسلم شاد کی شاندار خدمات
کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیںادارے میں تخلیقی سوچ کو ابھارنے اور تعمیر و ترقی کروانے پر ادارے کے شاہجہان کا خطاب دیا۔ قاری خلیل الرحمن نے بطور ہیڈماسٹر چارج سنبھال کر ان کے مشن کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker