تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:اساتذہ اورطلبائ نےحکومت پنجاب کےاحکامات کےمطابق ڈینگی کےخلاف واک کااہتمام کیا

چونیاں ﴿تحصیل رپورٹر﴾ گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کے اساتذہ اور طلبا ئ نے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈینگی کے خلاف واک کا اہتمام کیا ۔ واک سکول سے شروع ہو کر احاطہ کچہری ،مین روڑ اور مختلف شاہرات سے ہوتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔ واک کی قیادت سینئر ہیڈ ماسٹر قاری خلیل الرحمن قیصر ،محمد رمضان شاہین ،محمد ایوب چغتائی،محمد افضل شاہین اور دیگرنے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر ہیڈ ماسٹر قاری خلیل الرحمن قیصر نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے اور اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل کر کے ڈنیگی مچھر پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ڈینگی ایک قابل ِ علاج مرض ہے ۔ خوشحال اور صحت مند پاکستان کے لئے ڈینگی مچھر پر قابو پانا نہایت ضروری ہے ۔ انہوں نے ڈینگی بخار کی علامات ،احتیاطی تدابیر اور علاج کے بارے میں طلبائ کو آگاہ کیا اور طلبائ سے عہد لیا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button