تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:گستاخانہ فلم کیخلاف طلبہ کی ریلی، امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی

چونیاں (سٹاف رپورٹرگستاخانہ فلم کے خلاف طلبہ کی ریلی، امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔گورنمنٹ بوائزڈگری کالج چونیاں کے طلبہ اور اساتذہ نے گستاخانہ فلمی ٹریلر اور دیگر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس میں گورنمنٹ کامرس کالج اور نجی کالجز سمیت مقامی سکولوں کے طلبہ و اساتذہ نے بھی شرکت کی اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں طلبہ ایک بڑے جلوس کی شکل میں وٹو چوک،حجرہ روڈ،خالد مارکیٹ ،لاری اڈہ م،مین روڈاور کچہری روڈ سے گزر کردفاتر اسسٹنٹ کمشنروڈی ایس پی سمیت پریس کلب کے باہر پہنچ گئے طلبہ نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی احاطہ کچہری اورلاری اڈہ چوک میں مقررین نے گستاخانہ فلم کو مسلمانوں کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کو فوری سزا دینے کا مطالبہ کیاریلی کے شرکاء نے بڑی تعداد میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  جہلم:غیرت کے نام پر مبینہ طور پربرٹش نیشنلٹی ہولڈر پاکستانی نژاد لڑکی قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker