پاکستانتازہ ترین

کراچی:CIDکی کاروائی ،متحدہ قو می موومنٹ کے دفاتر پر حملوں کے 2مبینہ ملزم گرفتار

karachiکراچی(مانیٹرنگ سیل)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی آئی ڈی پولیس کی کاروائی ،متحدہ قو می موومنٹ کے دفاتر پر انتخابی مہم کے دوران ہونے والے حملوں کے 2مبینہ ملزم گرفتار کر لئے گئے ،ملزمان سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ مبینہ دہشت گردوں سے 200 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 2 کلاشنکوف، ڈیٹو نیٹنگ وائر، ڈیٹو نیٹر، نٹ بولٹ اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ سی آئی ڈی پولیس کے مطابق ملزمان پیپلز چورنگی، قصبہ کالونی، عزیز آباد میں متحدہ قو می موومنٹ کے دفاتر پر حملے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:واپڈا ملازمین کا 33فیصد کوٹہ جلد بحال کروایا جائیگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker