تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سٹی پریس کلب کے انتخابات 30 دسمبر کو ہوں گے۔

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پریس کلب اوکاڑہ کا ہنگامی اجلاس قائم مقام صدر طارق مجید مغل منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کے بعد طے پایا کہ آئندہ الیکشن30دسمبر کو کروائے جائیں گے۔کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ16 دسمبر 2012مقرر کی گئی ہے۔آئندہ الیکشن،الیکشن کمشنر چوہدری سردار ساجد اور طارق مجید مغل کی زیر نگرانی منعقد ہوں گے۔ اجلاس میں سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے عہدیداران اور ممبران میں رائے علی اکبر، محمد آصف رضا، احتشام جمیل شامی، عابد حسین مغل،محمد شفیق بھٹی، ارشد جاوید، چوہدری سردار ساجد، شکیل احمد عاصم، مرزا افضال بیگ، حافظ حسنین رضا شامل تھے۔ اس موقع پر قائم مقام صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ طارق مجید مغل نے کہا کہ سٹی پریس کلب کی ہمیشہ سے ہی روایت رہی ہے کہ الیکشن صاف شفاف اور منصفانہ ہوں اور ہم انشاء اللہ یہ روایت برقرار رکھتے ہوئے ثابت کریں گے کہ سٹی پریس کلب جمہوریت پر مکمل یقین رکھتا ہے

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی انتخابات اور پاکستانی قوم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker