تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ڈاکٹرزکی کمی اورغفلت ولاپرواہی کی وجہ سے شہری پریشان

شورکوٹ شہر﴿تحصیل رپورٹر﴾ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے غریب اور نادار مریضوں کو دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے جو کہ بوجہ غربت بھاری اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ہسپتال میں اکثریت مقامی میڈیکل آفیسروں کی ہے جنہوں اپنے اپنے عالیشان پرائیویٹ ہسپتال و کلینک بنائے ہوئے ہیں اکثر مریضوں کو وہیں بلایا جاتا ہے اور ان کا علاج کیا جاتا ہے جبکہ سرکاری ہسپتال میںڈاکٹرز صرف ٹائم پاس کے لیے جاتے ہیں اور مریضوں کے ساتھ برتائو بھی اچھا نہیں کیا جاتا ۔شعبہ ایمرجنسی کا حال اس بھی برا ہے رات کو ایک ڈاکٹر کی ڈیوٹی ہوتی ہے اور وہ بھی سویا ہوا ہوتا ہے اور اگر کوئی مریض شعبہ ایمر جنسی میں آدھی رات کو چلا جائے تو سوئے ہوئے ڈاکٹر کو اٹھ کر آتے آتے گھنٹہ لگ جاتا ہے چاہے تب تک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اس کے علاہ شعبہ ایمر جنسی میں ضروری سہولیات بھی میسر نہیں ہیں اکثر مریضوں کو ملتان یا فیصل آباد ریفر کر دیا جاتا ہے جو کہ تین گھنٹے کے لمبے سفر کے دوران ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔عوام نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ان کی حالت زار پر رحم کھایا جائے اور ہسپتال میں مناسب سہولیات اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کا بندوبست بھی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: امت مسلمہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنے اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں، محمد نفیس گوہر ڈی پی او سیالکوٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker