پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ڈیرہ مراد جمالی آمد،ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور15دسمبر:   وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں میر عمر خان جمالی کی رہائش گاہ پر گئے۔ عثمان بزدار اور صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر بیٹے میر عمر خان جمالی اور سوگوار خاندان سے افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار اور صادق سنجرانی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ عثمان بزدار اور صادق سنجرانی نے میر ظفراللہ خان جمالی مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی شرافت کا پیکر اور اصول پسند سیاست دان تھے اور سیاست میں وضع داری کی قابل تقلید مثال تھے۔ میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ مرحوم ظفراللہ خان جمالی کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میر ظفراللہ جمالی مرحوم محب وطن پاکستانی اور ہردلعزیز شخصیت تھے اور مرحوم نے علاقے کے لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کی۔

یہ بھی پڑھیں  جمہوریت کی پِچ پر

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker