پاکستانتازہ ترین

عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی اہم ملاقات

لاہور(پاک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے مل کہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ عوام کو ریلیف دینے کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اکھٹے تھے، اکھٹے ہیں اور اکھٹے رہیں گے۔ عوام کو ریلیف دینے کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے، ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ اپوزیشن نے کورونا سمیت ہر نازک موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے پر اسپیکر چودھری پرویز الہی کی پارلیمانی خدمات کو سراہا۔اسپیکر چودھری پرویز الہی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے موجودہ مشکل معاشی حالات میں بہتر اور متوازن بجٹ پیش کیا۔ ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی عثمان بزدار اوران کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ پنجاب کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور رہیں گے۔ اپوزیشن نے اپنے دور میں میرے وقت کے فلاح عامہ کے مثالی منصوبوں کو انا کی بھینٹ چڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں  زبان کی حفاظت

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker