پاکستانتازہ ترین

رانا شمیم کیس: تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق توہین عدالت کے کیس میں تمام ملزمان پر  فرد جرم عائد کرنے کے لیے7 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں رانا شمیم، اٹارنی جنرل اور انصار عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم اس کیس میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، تین دن سے ایک چیز آرہی ہے کہ بیان حلفی کسی کےآفس میں ریکارڈکرایاگیا مگر حیرت انگیز طور پر اس کی کوئی تردید بھی نہیں آئی، بیان حلفی کیس کے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ یہ بتائیں عدالت ان حالات و واقعات میں فردجرم عائدکرنےکا فیصلہ کیوں نہ کرے؟ بعد ازاں عدالت نے توہین عدالت کیس میں 7جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button