پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں پانچویں روز بھی سی این جی اسٹیشز بند

لاہور(نامہ نگار) لاہور سمیت پنجاب میں پانچویں روز بھی سی این جی اسٹیشز بند ہیں۔ آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کی ہڑتال میں پیٹرولیم ایسو سی ایشن کی شمولیت کے بعد متعدد مقامات پر پیٹرول پمپس بھی بند ہیں۔ جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ سی این جی لوڈمینجمنٹ کے تین روز اور آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کی ہڑتال کے دو روز گزرنے کے بعد لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن میں سی این جی اسٹیشن پانچویں روز بھی بند ہیں۔جبکہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کی جانب سے سی این جی ایسو سی ایشن کی ہڑتال میں شمولیت سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں متعدد پیٹرول پمپس بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سی این جی اور پیٹرولیم مصنوعات نہ ملنے کے باعث سڑکوں پر بہت کم گاڑیاں نظر آرہی ہیں۔ رکشہ ٹیکسی والے مسافروں سے منہ مانگے دام لے رہے ہیں۔ مختلف مقامات پر اکا دکا سی این اسٹیشنز کھلے ہیں جہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker