اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزارت پٹرولیم نے اوگرا کو یکم جون سے سی این جی دو روپے پچاسی پیسے سستی کرنے سے روک دیا۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق اوگرا کو تیس مارچ کو جاری کی گئی پالیسی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پالیسی کے مطابق اوگرا کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ہر ماہ سی این جی کو پٹرول کے مقابلے میں 45 فیصد سستا کرے گی۔ یکم جون سے پٹرول 3.39 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے نتیجے میں سی این جی دو روپے پچاسی پیسے فی کلو سستا ہونی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیر پٹرولیم نے سی این جی کی قیمت کم کرنے کی منظوری نہیں دی۔ وزیر پٹرولیم سی این جی مزید پندرہ روپے فی کلو مہنگی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزارت پٹرولیم کی پالیسی کے تحت ریجن ون کیلئے سی این جی دو روپے پچاسی پیسے جبکہ ریجن ٹو کیلئے سی این جی دو روپے چھپن پیسے فی کلو سستی ہونا تھی۔ یکم سے پندرہ جون تک سی این جی کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
You must be logged in to post a comment.