اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی بجٹ میں ٹیکس عائد ہونے سے 9 روپے فی کلو مہنگی ہونے کے خلاف سی این جی اسٹیشنز مالکان نے 6 جو ن سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ آل پاکستان سی این اجی ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں کیاگیا اور ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما ماجدانصاری کے مطابق حکومت جان بوجھ کر سی این جی انڈسٹری کو تباہ کررہی ہے اورمزید ٹیکسز اب ہماری برداشت سے باہرہیں کیونکہ جب موجودہ حکومت برسراقتدار آئی تھی تو سی این جی کی قیمت 28 روپے فی کلو تھی جو اب 80روپے فی کلو ہے اورنئے ٹیکسز کے بعد سی این جی 90 روپے فی کلو ہوجائے گی۔
You must be logged in to post a comment.