پاکستانتازہ ترین

سی این جی مالکان کی چھٹےروزبھی ہڑتال جاری،عوام شدید مشکلات میں

لاہور (نامہ نگار) سی این جی سندھ کے سوائے ملک بھر میں بند ہے۔ لاہور میں سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔  سی این جی اسٹیشنز تین روز ہفتہ وار بندش کی وجہ سے بند رہے اور بعد میں تین روز سے ہڑتال جاری ہے۔ ہفتہ بھر سی این جی نہ ملنے سے گاڑی مالکان اور رکشا ڈرائیورز شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور ایسوسی ایشن کے درمیان جاری کشمکش کی وجہ سے نقصان صرف عوام کا ہی ہورہا ہے۔ سی این جی کی بندش کے باعث مہنگے ایندھن کا بوجھ برداشت کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سی این جی فراہم نہیں کرسکتی تو اس کو مکمل طور پر ہی بند کردیں۔ سی این جی نہ ملنے کے باعث پٹرول اسٹیشنز پر گاڑیوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے اور ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو پٹرولیم ڈیلرز کو بھی ہڑتال میں شامل کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  دفاع پاکستان کالانگ مارچ چمن بارڈر پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker