پاکستانتازہ ترین

سی این جی کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے بھی ہڑتال کی دھمکی دے دی

لاہور(نمائندہ خصوصی)  ملک کے مختلف شہروں میں سی این جی بحران برقرار ہے۔۔۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ اور ایندھن کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ مشکلات سے دوچار شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو مسائل بگاڑنے کے بجائے انہیں حل کرنے کی فکر کرنی چاہیے۔

لاہور جہاں سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے سے بند ہیں۔ تین روز ہفتہ وار لوڈمنیجمنٹ  کی وجہ سے اور چار روز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب۔ہفتہ بھر سی این جی نہ ملنے سے گاڑی مالکان اور رکشا ڈرائیورز شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے سے مسافر بھی رُل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صدر نے نئے صوبوں کے لیے ریفرنس اسپیکر کو بھجوادیا

پيٹروليم ڈيلرز نے بھي سي اين جي ايسوسي ايشن کے ساتھ يکجہتي کا اظہار کرتے ہوئے کل سے ہڑتال کي دھمکي دیدي ہے۔جس سے بحران سنگین ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔

ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے اور بیشتر علاقوں میں سی این جی اسٹیشن بند ہیں۔۔۔  بعض علاقوں میں وزارت پٹرولیم کے زیرانتظام سی این جی اسٹیشن کھلے ہیں لیکن وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ کھپت بڑھنے سے پیٹرول کی بھی قلت پیدا ہوگئی۔ اور کئی علاقوں میں پیٹرول پمپ مالکان اضافی نرخ وصول کر رہے ہیں۔ ایندھن کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے لیکن وزارت پٹرولیم معاملے کو سلجھانے کے بجائے بیانات تک محدود ہے جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔  ملتان میں بھی بیشتر علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہے۔ اور مسافر رُل رہے ہیں۔ بعض علاقوں میں کھلنے والے اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔۔۔ اور شہری دُہائیاں دے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مرادجمالی: گیس پریشر میں زبر دست کمی سینکڑو ں صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker