پاکستانتازہ ترین

سی این جی اور پٹرول کی قیمت کا تناسب 60فیصد کرنے کی تجویز

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت اور وزارت پٹرولیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس میں صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ مذاکرات میں سی این جی اور پٹرول کی قیمت کا تناسب 60 فیصد کرنے کی تجویز کو منظور کرلیا گیا ہے۔ تاہم پنجاب سی این جی ایسو سی ایشن کی طرف اس تجویز سے اتفاق نہیں ہو سکا جس پر ان کو منانے کی کوشش جاری ہے۔مذاکرات میں پنجاب سی این جی ایسو سی ا یشن کی طرف سے جزوقتی بائیکاٹ بھی کیا گیا ہے۔ نئے فارمولے کے تحت سی این جی پٹرول سے 40 فیصد سستی رکھی جائے گی اس سے پہلے سی این جی پٹرول سے 45 فیصد سستی رکھی جاتی تھی۔ سی این جی پٹرول کا یہ نیا تناسب ایک برس تک برقرار رکھا جائے گا اور سی این جی ایسو سیا یشن کے اصرار پر حکومت نے سی این جی سٹیشن کی لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے کم کر دی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  لیاقت بلوچ کل بروزجمعہ ایک روزہ دورہ پر واہ کینٹ پہنچیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker