پاکستانتازہ ترین

آل پاکستان CNGایسوسی ایشن خیبرپختونخوا زون کے چیئرمین نے بزنس مین فورم میں شمولیت کااعلان کردیا

پشاور(بیورو رپورٹ)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زون کے چیئرمین پرویز خٹک نے ایسوس ایشن کے40 ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ سینیٹر الیاس احمد بلور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بزنس مین فورم میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زون کے چیئرمین پرویز خٹک نے انجینئر مقصود ا نور پرویز ٗ محمد لقمان شاہ اور ایسوسی ایشن کے 40 ایگزیکٹو ممبران پر مشتمل وفد کے ہمراہ بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور سے چیمبر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر عفان عزیز ٗ سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی ٗ نائب صدر عابد سلام ٗ ڈاکٹر محمد یوسف سرور ٗ خیبر پختونخوا چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور سی این جی سٹیشن مالکان کی بڑی تعداد موجود تھیں۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زون کے چیئرمین پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کے اراکین نے اس موقع پر سینیٹر الیاس احمد بلور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور بزنس مین فورم میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ پرویز خٹک نے بزنس کمیونٹی کے مسائل پارلیمنٹ کی سطح پر اجاگر کرنے اور ان مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر اقدامات اٹھانے سمیت وزیراعظم کے مالیاتی پیکیج کے حصول کے لئے بھرپور کوششیں کرنے پر سینیٹر الیاس احمد بلور اور خیبر پختونخوا چیمبر کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے چیمبر کی ایگزیکٹوکمیٹی میں سی ا ین جی ایسوسی ایشن کو نمائندگی دینے کی درخواست بھی کی ۔پرویز خٹک نے سی این جی مالکان کی مشکلات کے ازلے کے لئے سینیٹر الیاس احمد بلور اور خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر عفان عزیز سے اقدامات اٹھانے کی درخواست بھی کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زون کی بزنس مین فورم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ بزنس مین فورم کاروباری طبقے کی خدمت پر یقین رکھتا ہے اور صنعت و تجارت سے وابستہ ہر طبقے کی بھرپور نمائندگی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے سی این جی ایسوسی ایشن کو خیبر پختونخوا چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی میں نمائندگی دینے کا یقین دلایا اور سی این جی مالکان کی مشکلات کے ازالے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے سمیت وزارت پٹرولیم کو صوبائی سطح پر قائم کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا چیمبر نے گیس کے معاملے پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا چیمبر کے حق میں فیصلہ دیکر خیبر پختونخوا چیمبر کے موقف کی تائیدکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلاحق اس صوبے کاہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ انہوں نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زون کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ اجلاس سے خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر عفان عزیز ٗ انجینئر مقصود انور پرویز اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سینیٹر الیاس احمد بلور کی قیادت پر مکمل اعتماد کاا ظہار کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  جھگڑا کرنے پرکامران اکمل اوراشانت شرماپر جرمانہ عائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker