تازہ ترینعلاقائی

چینیوٹ:غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کی روک تھام کی غرض سے ایک اجلاس منعقد

چنیوٹ (بیورورپورٹ )چیئرمین ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد احمد نے پبلک سروس گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کی روک تھام کی غرض سے اجلاس منعقد کیا جس میں جاوید اقبال ثاقب سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چنیوٹ ، ڈی۔ ایس۔ پی ٹریفک چنیوٹ اور مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان اور منیجر صاحبان نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت گاڑیوں میں سی ۔این۔ جی سلنڈرز کی غیر معیاری تنصیب پر مکمل طور پر پابندی ہے۔ گاڑی مالکان ویگن میں صرف دو عدد سلنڈر اوگرا سے منظور شدہ طریقہ کے مطابق لگوا سکتے ہیں۔ جبکہ ایل۔ پی۔ جی سلنڈرز کی تنصیب مکمل طورپر غیر قانونی ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ جناب ڈی ۔سی۔او صاحب نے سیکرٹری ڈی۔آر۔ٹی۔اے اور ڈی ۔ایس ۔پی ٹریفک کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ وہ مختلف روٹ ہائے پر مسافر گاڑیوں کو چیک کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ علاوہ ازیں ٹرانسپورٹر صاحبان کو بھی ہدایت کی کہ وہ کسی تادیبی کاروائی سے بچنے کے لیے رضاکارانہ طورگاڑیوں سے غیر معیاری سلنڈر اتار دیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button