پاکستان

حکومت کاسی این جی پردس فیصدسرچارج لگانے کافیصلہ

حکومت نے سی این جی پر دس فیصد سرچارج لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سی این جی کی قیمت بڑھنے سے اس کی مانگ میں کمی ہوگی۔ یہ بات سیکریٹریپٹرولیم اعجاز چوہدری نے قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس کے دوران بتائی۔انہوں نے کہا کہ سی این جی پر سرچارج لگانے سے اسکی پٹرول کے ساتھ قیمت میں توازن آجائے گا۔ اس کی سمری تیار بھی کر لی گئی ہے۔ سیکریٹری پٹرولیم نے کہا کہ گیس کے کنکشن اس وقت دئے گئے جب قلت تھی اور ہماری بات کوئی نہیں سنتا اور اسکی ذمہ داری اوگرا پر ہے۔ کمیٹی کے اراکین نے اس پر کہا کہ کیا وزارت پٹرولیم لا وارث وہ گئی ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ جب گیس کی کمی تھی تو سی این جی سٹیشن کے کنکشن کیوں جاری کئے گئے۔سیکریٹری پٹرولیم نے مزید کہا کہ اگر یہی صورحال رہی تو پھر آ ئندہ برس بھی گیس کی قلت زیادہ رہے گی اور ملک میں گیس کی قلت پر فی الحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر پٹرولیم کے پٹرولیم کی قیمتوں سے متعلق بیان کا دفاع کرتے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فارمولا اوگرا کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی کی قیمت جنوبی ایشیا کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے زیادہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker