پاکستان

سی این جی کی قیمت میں گیارہ روپے اٹھاون پیسےفی کلوگرام اضافہ

اسلام آباد (ڈیسک رپورٹر) سی این جی کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی کلو گرام اضافہ کرکے حکومت نے عوام پر پیٹرول سے پہلے گیس بم  پھینک دیا ہے۔ جبکہ  ایل پی جی  کے نرخ پندرہ روپے فی کلو کم کردئے گئے ہیں۔     وزارت پٹرولیم نے سی این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے تحت  ریجن ون کیلئے سی این جی کے نرخوں میں گیارہ روپے اٹھاون پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔  اضافے کے بعد قیمت اٹھاسی روپے ستر پیسے ہوگی۔  ریجن ٹو کے لئے سی این جی کے نرخ نو روپے ترانوے پیسے بڑھائے گئے ہیں۔ اور اس ریجن میں نئی قیمت اسی روپے اٹھانوے پیسے مقرر کی گئی ہے۔  وزارت پٹرولیم کے مطابق بیس  فیصد سرچارج عائد کرنے کی وجہ سے سی این جی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔۔ نئی  قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔  اس سے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں پندرہ روپے فی کلو گرام کمی کا اعلان کیا گیا۔۔ جس کے بعد  ایل پی جی کی نئی قیمت ایک سو پانچ روپے فی کلو ہو گئی ہے۔  قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈرایک سو اسی اور کمرشل سلنڈر سات سو بیس سستا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker