پاکستانتازہ ترین

سی اين جی ڈيلرزايسوسی ايشن کی ملک گير ہڑتال کی دھمکی

کراچی(مانیٹڑنگ ڈیسک) سی اين جی ڈيلرزايسوسی ايشن نے سی اين جی ميں ممکنہ اضافے کو رد کرتے ہوئے ملک گير ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔کراچي پريس کلب ميں نيوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سي اين جي ڈيلرز ايسوسي ايشن کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت سي اين جي انڈسٹري کوختم کرکے ايل پي جي لانا چاہتي ہے۔سي اين جي ماحول دوست اور سستي ہونے کے ساتھ ملک ميں باآساني موجود ہے۔ جبکہ ايل پي جي کي درآمد پر کثير ملکي زرمبادلہ صرف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سي اين جي قيمتيں بڑھانے سے انڈسٹري کو شديد نقصان اورکاروبارچلانا مشکل ہوجائے گا۔ قيمتيں بڑھانے سے لاکھوں افراد بے روزگارکے ساتھ امن وامان کے مسائل بھي پيدا ہوں گے۔سی اين جي ڈيلرز کے چئيرمين عبدالسميع کا کہنا تھا کہ سي اين جي انڈسٹري کو تباہ کرنے کيلئے مختلف کھاد فيکٹريوں کو گيس کي سپلائي بڑھادی گئي ہے جبکہ وزراء کي سفارش پر پابندي کے باوجود 70 نئے سی اين جي اسٹيشنز کو لائسنس دينے کي تيارياں کي جارہی ہيں۔ سی اين جي ڈيلرز کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجٹ ميں قيمتيں بڑھانے کا فيصلہ کيا گيا توعدالت سے رجوع کيا جائے گا۔ جبکہ ملک گير سطح پرہڑتال کي کال بھي دي جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سابق وزیراعظم کے فیصلوں کو آئینی تحفظ حاصل ،صدارتی آرڈیننس جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker