پاکستانتازہ ترین

دنیا میں پاکستان کا سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے والے ممالک میں تیسرانمبر

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹر) دنیا میں پاکستان سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبرپرہے اور پاکستان میں 80 فیصد سے زائد گاڑیاں سی این جی کو ایندھن کے طورپراستعمال کررہی ہیں ،12 سال قبل پاکستان میں ایک لاکھ گاڑیوں میں سی این جی کٹس نصب تھیں اور اب یہ تعداد بڑھ کر 35 لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے۔ پاکستان سی این جی کی گاڑیوں کی تعداد کےحوالے سے تیسرے نمبرپرہے لیکن سی این جی اسٹیشنزکی تعداد میں وہ نمبرون ہے ، پاکستان میں 3500 کے قریب رجسٹرڈ سی این جی اسٹیشنز ہیں جبکہ کراچی میں 301 ، لاہورمیں 319 اورراولپنڈی میں 275 ، فیصل آباد میں 159 اور پشاورمیں 199 سی این جی اسٹیشنز قائم ہیں۔ پاکستان میں سی این جی کی قیمت خطے کے دیگرتمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے تاہم ان ممالک میں سی این جی کی قیمت کا تعین پٹرول کی قیمت کے حساب سے ہی کیا جاتا ہے۔ بھارت میں سی این جی کی قیمت پٹرول سے 58.8  فیصد کم ہے، تھائی لینڈ میں 76.7  فیصد، بنگلہ دیش میں  68.6 فیصد اورانڈونیشیا میں 51.6 فیصد کم ہے ، اس کے مقابلے میں پاکستان میں سی این جی کی قیمت پٹرول کی قیمت سے 20 فیصد سے بھی کم ہے۔ پاکستان میں ایک سی این جی اسٹیشنزلگانے کے لئے اوسطاً 5 سے 6 کروڑروپے درکار ہوتے ہیں لیکن اتنی بڑی رقم صرف 3 سال میں ہی پوری ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : پولیس مقابلہ میں سنگین مقدمات میں مطلوب تین ڈاکو پار، دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker