پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے سی این جی کی قیمتوں کا فارمولامستردکردیا، قیمت برقرار

supreme-court-pakistan3اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے سی این جی گیس سے متعلق اوگرا کاتیار کردہ فارمولا مسترد کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کل محفوظ کردہ فیصلہ آج سنایا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ نے نیا فارمولا تیار کرنے تک موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتیں طے کرنے کی ذمے داری اوگرا کی ہے لیکن وہ اپنی ذمے داری پوری نہیں کررہا۔ سپریم کورٹ کاکہنا تھا کہ ہرایک کی کوشش رہی عوام کی جیبیں خالی کی جائیں اورخالی جیبیں بالکل ہی کاٹ دی جائیں۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سی این جی قیمتوں سے متعلق مقدمے کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ آج تک کے لئے محفوظ کرلیاتھا۔ جسٹس جواد کا ریمارکس میں کہنا تھا ہرایک کی کوشش رہی کہ عوام کی جیبیں خالی کی جائیں اورخالی جیبوں کوبالکل ہی کاٹ دیاجائے۔عدالتی بینچ نے کہا کہک اوگراکا کردارسب کے سامنے ہے، عدالت اوگرا معاملات میں مداخلت نہیں چاہتی لیکن مشکل یہ ہے کہ جن کا کام ہے وہ نہیں کر رہے۔جسٹس جواد نے کہا کہ سب پتہ ہے باہر کیا ہو رہا ہے، عدالت کو خط موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے چون روپے کلو پر بھی مالکان کو منافع ہے۔ جن سی این جی اسٹیشن نے اکاوٴنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائی انکا لائسنس منسوخ کیا جائے۔سیکریٹری پٹرولیم نے عدالت کو بتایا تھا کہ سی این جی قیمتوں کے معاملے پر حکومت کو بھی تشویش ہے، ای سی سی نے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔ادھر سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماغیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت گیس کی قیمت اور ٹیکس کم کرے۔ غیاث پراچہ نے مطالبہ کیا سی این جی لوڈشیڈنگ ختم اور گیس پریشر نارمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز خٹک کی ایدھی کی قبر پرفاتحہ خوانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker