تازہ ترینعلاقائی

سندھ میں سی این جی پمپ کھلتے ہی سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال

کراچی(نامہ نگار) سی این جی اسٹیشن مالکان اوگرا کا فارمولا ماننے کو تیار نہیں اور حکومت سی این جی ایسوسی ایشن کے فارمولے سے اتفاق نہیں کررہی، جس کی سزا مل رہی ہے صارفین کو۔ سندھ میں چوبیس گھنٹے کی بندش کےبعد رات بارہ بجے فلنگ اسٹیشن کھلے توپمپ مالکان نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال شروع کردی۔اوگرا سماعت کا عمل مکمل کرنے کے بعد بھی نئی قیمتوں کا تعین اور اعلان نہیں کرسکی۔ اسٹیشن مالکان کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور انہوں نے اب غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کااعلان کردیا ہے۔ جس کےباعث کراچی کے بیشتر سی این جی اسٹیشن بند ہیں اور عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت چوبیس گھنٹے بند رہنے کے بعد جیسے ہی چند سی این جی اسٹیشن کھلے تو وہاں طویل قطاریں لگ گئی اور صارفین رات بھر سی این جی کے حصول کے لئے منہ تکتے رہے کہ اچانک سی این ایسوسی ایشن سندھ نے غیرمعینہ مدت کےلیے ہڑتال کااعلان کردیا۔ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور حضرات بھی سی این جی نہ ملنے کا غصہ عوام پر نکال رہے ہیں جبکہ مجبور شہریوں کے پاس من مانے کرائے اور نخرے برداشت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ایک ہفتے سے جاری اس چپقلش میں عوام پس رہے ہیں اور انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے کوئی اقدام دیکھنے میں نہیں آرہا۔ ادھر سی این جی اسٹیشنز کی غیر اعلانیہ ہڑتال کے دوران پنجاب کے کئی شہروں میں کچھ اسٹیشنز کھل تو گئے لیکن وہاں گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہوئیں ہیں۔ سی این جی اسٹیشنز مالکان کا کہنا ہے کہ منافع کم نہیں ہونا چاہیئے حکومت ٹیکس میں کمی کرے۔

یہ بھی پڑھیں  اِس سادگی پہ کون مَرنہ جائے اے خُدا !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker