پاکستانتازہ ترین

ملک کے بشتر شہروں میں سی این جی اسٹیشنز بند

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ کا سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم سی این جی مالکان ماننے کیلئے تیار نہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں گیس اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔سپریم کورٹ اور اوگرا کی ہدایت کے باجود جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی بند ہے۔ سی این جی اسٹیشنز مالکان بجلی نہ ہونے اور پریشر کم ہونے کا بہانہ بنا رہے ہیں۔ گیس اسٹیشنز بند ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشان کا سامنا ہے۔ فیصل آباد میں بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مری کے سی این جی چوتھے روز بھی بند ہیں۔ مری میں سی این جی سینٹرز کی بندش کے خلاف صارفین نے احتجاج کیا اور مشتعل افراد نے تھوڑ پھوڑ کی۔ ایبٹ آباد میں سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کا آج تیسرا دن ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسٹیشنز کھلوانے میں ناکام رہی ہے، شہر میں صرف پانچ سی این جی اسٹیشنز پر گیس فراہم کی جارہی ہے۔ ضلع سوات میں بھی سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کے لئے بند ہیں، جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی ٹوئنٹی:پاکستان نے افغانستان کو 6وکٹوں سے ہرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker