پاکستانتازہ ترین

سی این جی کیس کی سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ کل سنایا جائے گا

supreem courtاسلام آباد(بیوروچیف) سی این جی کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو کل سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کاکہنا تھا ہرایک کی کوشش رہی عوام کی جیبیں خالی کی جائیں اورخالی جیبیں بالکل ہی کاٹ دی جائیں۔سپریم کورٹ نے سی این جی قیمتوں سے متعلق مقدمے کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس جواد کا ریمارکس میں کہنا تھا ہرایک کی کوشش رہی کہ عوام کی جیبیں خالی کی جائیں اورخالی جیبوں کوبالکل ہی کاٹ دیاجائے،عدالتی بینچ نے کہا اوگراکا کردارسب کےسامنے ہے، عدالت اوگرا معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن مشکل یہ ہے جن کا کام ہے وہ نہیں کر رہے۔ جسٹس جواد نے کہا سب پتہ ہے باہر کیا ہو رہا ہے، عدالت کو خط موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے چون روپے کلو پر بھی مالکان کو منافع ہے۔ جن سی این جی اسٹیشن نے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائی انکا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا سی این جی قیمتوں کے معاملے پر حکومت کو بھی تشویش ہے، ای سی سی نے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماغیاث پراچہ نے سماعت کے بعدگفتگو میں کہاحکومت گیس کی قیمت اور ٹیکس کم کرے۔ غیاث پراچہ نے مطالبہ کیا سی این جی لوڈشیڈنگ ختم اور گیس پریشر نارمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قائم کی جانیوالی عدالتوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker