تازہ ترینعلاقائی

لاہور: 24روز بعد صرف 24 گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

cngلاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور میں 24 روزہ بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل تو گئے مگر صرف 24گھنٹے کیلئے، مہنگا فیول ڈلوا ڈلوا کر ہلکان رکشا ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کی سی این جی اسٹیشنز کے باہر طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اس بار سی این جی کی بندش طویل ہوتے ہوتے تقریباً ایک ماہ پر محیط ہوگئی، اس کے بعد آج اچانک سی این جی کھلی بھی تو صرف 24 گھنٹے کیلئے۔ مہنگا فیول استعمال کر کرکے اپنا بجٹ خراب کرنے والے رکشا ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کی بڑی تعداد سی این جی اسٹیشنوں کے باہر پہنچ گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ صارفین کم پریشر کی شکایت بھی کرتے رہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے بعد دوبارہ سی این جی بند کردی جائے گی۔ دوسری طرف سی این جی اسٹیشنز مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج ہڑتال کرنا تھی، ان کے دباوٴ پر سی این جی کھولی گئی، اگر 24 گھنٹے بعد دوبارہ بند کی گئی تو وہ ہڑتال کردیں گے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ڈرگ انسپکٹر ٹیکسلا کا دلیرانہ اقدام ،ادویات سے بھرے تین گودام سیل کردئیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker