پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو دو دن گیس دینے کا اعلان

cngلاہور(ڈیسک رپورٹر)ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے پنجاب میں پیر سے صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ وار دو دو دن گیس ملنا شروع ہوجائیگی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ موسم کی شدت کم ہونے سے گیس کے شارٹ فال میں کمی ہوئی ہے اس لئے پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں دو روز گیس فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا اس وقت بھی طلب اور رسد میں تین سو بارہ ملین کیوبک فٹ کا فرق ہے، گیس دانستہ بند رکھنے کا تاثر غلط ہے۔ انھوں نے کہا سوئی ناردرن گیس کمپنی میں نئی بھرتیوں کے لیے پراسیس جاری ہے۔اس بارے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔ ایم ڈی کا کہنا تھا ساڑھے چار ارب روپے کی ریکوری کے لیے کیس اوگرا کو بجھوائے تھے لیکن اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی، نادہندگان سے واجبات وصول کرنا اوگرا کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : محمد اشرف خان سوہنا کی اینٹی دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت کے بعد ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ سے رہائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker