پاکستانتازہ ترین

پنجاب:سی این جی اسٹیشزایک دن کے لیے کھول دیے گئے

cng carsلاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں عیدمیلادالنبی کے موقع پر تمام سی این جی اسٹیشزآج صبح چھ بجےسے ایک دن کے لیے کھول دیے گئے ہیں، کل صبح چھ بجے سی این جی اسٹیشنز دوبارہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے جائیں گے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشنز کھلے رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج صبح چھ بجے سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کا رش لگ گیا، فیصل آباد میں بھی دوماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہری سی این جی کے حصول کیلئے گھنٹوں سے قطاروں میں لگے ہوئے ہیں ، پچھلے ایک ماہ میں پنجاب میں صرف ایک روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز کھل سکے تھے، رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ سی این جی نہ ملنے سے ان کے گھر تباہ ہورہے ہیں۔دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن نے ایک دن کے عارضی ریلیف کا خیر مقدم کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو مزید دو سے تین دن کھلے رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جشن عید میلادالنبی کے موقع پرپنجاب سمیت سندھ بلوچستان اور خیبرپختوانخوا میں بھی آج تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  منگلور،چارباغ ،مالم جبہ ،سنگوٹہ اور دکوڑک میں شام4بجے سے صبح 6بجے تک کرفیونافذ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker