پاکستانتازہ ترین

سی این جی کی نئی قیمت پراوگرا اورایسوسی ایشن میں ٹھن گئی

اسلام آباد(بیووچیف) چیئرمین اوگرا سعیداحمد خان نے سپریم کورٹ میں سی این جی کی قیمتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے ۔ اوگرا کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق اوگراریجن ون میں سی این جی کی قیمت 74.16 پیسے جبکہ ریجن ٹو میں 64.72 روپے فی کلو کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اس سے قبل چیئرمین اوگرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کو سی این جی کے حوالے سے فرانزک آڈٹ رپورٹ سے اختلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سی این جی کی قیمت کی 83 روپے فی کلو ہونی چاہئے جبکہ اوگرا کے مطابق سی این جی کی قیمت 74 روپے فی کلو ہونی چاہئے۔ چیئرمین اوگر کا کہنا تھا کہ آڈیٹرز نے صرف 10 سی این جی اسٹشینز کا آڈٹ کرکے قیمت کا تعین کیا ہے۔چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ آڈیٹرز کو سی این جی انڈسٹری کے 10 فی صد اسٹیشنز کا آڈٹ کرنا چاہے تھا جو کہ کم ازکم 350 سی این جی اسٹیشنز بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ : سنگ دل باپ نے میک اپ کرنے پر 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker