پاکستانتازہ ترین

سی این جی کی یہی قیمت 17 دسمبر تک برقرار رہے گی

اسلام آباد (بیوروچیف)  سی این جی کی قیمت سترہ دسمبر تک برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ سی این جی مالکان کا موقف سن کر قیمتوں کا تعین کیا جائے۔۔۔ اور کسی بھی اسٹیشن مالک کو موقف پیش کرنے سے انکار نہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ اسٹیشنز آڈٹ کا کام قانونی اور شفاف انداز میں مکمل کرے۔ سی این جی کی قیمتوں کے تعین کےحوالے سے کیس میں ایف بی آر نے گزشتہ تین سال میں وصول کئے گئے ٹیکس اوراوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے لائسنس کی تفصیلات جمع کرادی ہیں، دوہزار نو سے دوہزار گیارہ کےدوران سی این جی سیکٹرنے چارارب نو کروڑ کے محصولات جمع کرائے۔ سال دوہزار نو میں ایک ارب اسی لاکھ ،دوہزار دس میں ایک ارب بیالیس کروڑ ستر لاکھ اور دوہزار گیارہ میں ایک ارب پینسٹھ کروڑ پچاس لاکھ روپے جمع کرائے گئے ۔اوگرا نے بھی سی این جی سیکٹر کو جاری لائسنس کی رپورٹ پیش کی دو ہزار دو سے دوہزار گیا تک چھ ہزار ایک سو چون عبوری  اور تین ہزار تین سو پچانوے مستقل لائسنس جاری کئے گئے ۔
مختلف سی این جی اسٹیشنز کو گذشتہ  چار سال میں ایک کروڑ سات لاکھ کے جرمانے کیئے گئے ۔تین سو نوے کو شوکازنوٹس اور ایک سو اکتیس کو وارننگ جاری کی گئیں ۔ گزشتہ تین سال میں ایک ہزار دو سوتہتر اسٹیشنز کا معائنہ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:بجلی کی قیمت میں مذید 2روپے 97پیسے کمی کی منظوری کا خیر مقدم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker