تازہ ترینعلاقائی

30 دسمبر تک حکومت گیس کی قیمت مقررکرے ، غیاث پراچہ

ghayasاسلام آ باد(بیوروچیف) سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت 30 دسمبر تک ہر صورت میں گیس کی قیمت مقرر کرے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہر صورت 4 دن میں گیس کی ایسی قیمت مقرر کرے جس میں قانونا ہمارا منافع بھی شامل ہو، انہوں نے کہا کہ پچھلے 64 دنوں میں 28 اجلاس ہوچکے ہیں اس کے باوجود سی این جی کی قیمتوں کا کوئی حتمی نتیجہ برآمد نہیں ہو، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کے گیس کی قیمت اور باقی شعبوں کے ٹیکس برابر کرے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ آج 95 فیصد سی این جی اسٹیشنز بند ہیں اس کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس کی بندش کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کیس کا استعمال منصفانہ طریقے سے کیا جائے تو سی این جی کے بحران سے نکلا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مولانا صوفی محمد پرحکومت سے بغاوت کیس میں فرد جرم عائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker