پاکستانتازہ ترین

جمعہ کوملک بھر میں سی این جی اور پیٹرول پمپس بند رہیں گے

کراچی(مانیٹرنگ سیل) گستاخانہ فلم کے خلاف آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن نے ملک بھر میں جمعہ کے روز پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آل پاکستان سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن پہلے ہی ہڑتال کا اعلان کرچکی ہے۔آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسو شی ایشن کے ترجمان کے مطابق جمعے پورے پاکستان میں پٹرول پمپس بند رہیں گے۔دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔اسی طرح کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے چیئر مین ارشاد بخاری کے مطابق کل کراچی میں ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت ایس ایس جی سی نے کراچی سمیت سندھ میں جمعہ کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیاہے جب کہ ملک کی چھوٹی بڑی تمام تجارتی اور صنعتی تنظیموں نے بھی جمعے کو شٹرڈاؤن رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حافظ آباد: پنچائت کافیصلہ، تین بچوں کی ماں کی ٹانگ کاٹ دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker