پاکستانتازہ ترین

سی این جی سٹیشنز آج رات بارہ بجے غیر معینہ مدت کیلئےبند کر دئے جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سی این جی پرٹیکس کی شرح میں ممکنہ اضافے کے خلاف خیبرپختونخوا کے چھ سو سے زائد سٹیشنز آج رات بارہ بجے سے غیرمعینہ مدت کےلئے بند کردیئے جائیں گے۔
اس بات کا اعلان سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے پشاور میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فنانس بل کے ذریعے سی این جی پر ٹس کی شرح دگنی کررہی ہے جس سے عوام سستے اور ماحول دوست ایندھن سے محروم ہوجائیں گے اور سی این جی انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہوجائے گی۔ انہوں نے وزیرپٹرولیم عوامی نمائندے نہیں اس لئے انہیں عوام کا درد نہیں اور ایل پی جی کو فروغ دینے کےلئے سی این جی سیکٹر کو تباہ کررہے ہیں۔پرویز خٹک نے اعلان کیا کہ ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے چھ سے زائد سی این جی سٹیشنز آج رات بارہ بجے سے مطالبات کی منظوری تک بند کردیئے جائیں گے۔ سی این جی سٹیشنز مالکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معطل کردی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:واٹرسپلائی کا پانی کئی روز سے بند، کربلا کا سماء، روزے دار بوند بوند پانی کو ترس گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker